حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہِ مبارک رمضان ۱۴۴۷ ہجری قمری کے آغاز کے موقع پر جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے مبلغین اور علومِ اسلامی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چند نکات کی سفارش کی ہے۔
جامعہ مدرسین نے مبلغین کو تاکید کی ہے کہ وہ عوام، ذمہ داران اور خواص کو تقویٰ اور وحدت کی دعوت دیں، قومی استحکام اور یکجہتی کو مضبوط کریں اور عوام اور ذمہ داران کے درمیان تعلق کو مزید مستحکم بنائیں۔
اسی طرح مساجد کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے احسان و انفاق کی ثقافت کو فروغ دیں اور ضرورت مندوں کی خبرگیری کریں۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مبلغین کو چاہیے کہ وہ امریکی ـ صہیونی سازشوں کے مختلف پہلوؤں کو عوام کے سامنے لائیں خصوصاً نوجوانوں اور جوانوں کے لیے ان مسائل کو واضح کریں اور دشمن کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے بصیرت افزائی کے ذریعے گمراہ کیے گئے افراد کے لیے رجوع اور واپسی کا موقع فراہم کریں۔









آپ کا تبصرہ